ایف آئی اے اسلام آباد نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا

جمعرات 12 مئی 2016 20:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) ایف آئی اے اسلام آباد نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم خادم حسین کا تعلق جہلم سے ہے جسے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جو گذشتہ کئی برسوں سے سادہ لوح لوگوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوا رہا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم جو جعلی کاغذات تیار کرنے کا ماہر ہے، نے اپنے کوائف میں ردوبدل کرکے دو شناختی کارڈز حاصل کر رکھے تھے اور اپنے ایجنٹوں کی مدد سے ملزم سادہ لوح اور معصوم لوگوں کو بیرون ملک لے جا کر ان سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :