(ن) لیگ عملی کام پریقین رکھتی ہے ،کھوکھلے نعروں پرنہیں،انجینئرامیرمقام

اقتدارسنبھالتے وقت چیلنجزکامقابلے کرنے کاپختہ عزم کررکھاتھاجوبعض اناپرست لوگوں کوہضم نہیں ہورہا، مشیر وزیراعظم

جمعرات 12 مئی 2016 20:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہپاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کی قیاد ت میں عملی کام پریقین رکھتی ہے نہ کہ کھوکھلے نعروں پر،اقتدارسنبھالنے کے وقت چیلنجزکامقابلے کرنے کاپختہ عزم کررکھاتھاجس میں دہشت گردی کی بیخ کنی،لوڈشیڈنگ سے نجات اورمعاشی واقتصادی استحکام شامل ہیں جوبعض اناپرست لوگوں کویہ ہضم نہیں ہورہااس لئے وہ حکومت کیخلاف مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دوسروں پرتنقیدکرنیوالوں کوپہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہئے،وزیر اعظم سے دورہ سوات کے وقت ملاکنڈڈویژن کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اعلانات کرائینگے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن کسی اثاثے سے کم نہیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے تمام کارکنوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے تحصیل مٹہ میں فتح محمدخان کی رہائشگاہ اورتحصیل بریکوٹ ،ہشت نگرہال میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجتماع سے ضلعی ناظم محمدعلی شاہ،ضلعی صدرقیموس خان کے علاوہ دیگرعہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے نوے کلے ابوہااورگورتئی میں سوئی گیس منصوبوں کابھی افتتاح کیا۔اس موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام کوتمام سہولیات انکے دہلیزپرپہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :