پشاور کیساتھ صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ز کوبھی خوبصورت وصاف ستھرے ماڈل شہروں میں تبدیل کرینگے،عنایت اﷲ خان
شہروں کی صفائی وستھرائی صوبائی حکومت کا وژن ہے ،تکمیل سے مردان ،منگورہ ،ایبٹ آباد ،کوہاٹ ،بنوں ،ڈی آئی خان نہ صر ف خوبصورت ترین شہری بنیں گے ، میونسپل سروسز،سیاحت وثقافت کی اعلیٰ ومعیاری سہولیات بھی میسر ہوں گی،سینئروزیرخیبرپختونخو
جمعرات 12 مئی 2016 19:25
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) خیبرپختونخواکے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت پشاور شہر کے ساتھ ساتھ صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ز کوبھی خوبصورت وصاف ستھرے ماڈل شہروں میں تبدیل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کی صفائی وستھرائی صوبائی حکومت کا وژن ہے اوراس منصوبے کی تکمیل سے مردان ،منگورہ ،ایبٹ آباد ،کوہاٹ ،بنوں اورڈی آئی خان نہ صر ف خوبصورت ترین شہر یں بنیں گے بلکہ وہاں صحت ومیونسپل سروسزاورسیاحت وثقافت کی اعلیٰ اورمعیاری سہولیات بھی میسر ہوں گی۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں ارباب سکندرخان خلیل فلائی اورکے نیچے ثقافتی نقش ونگار سے مزین عارضی حجرے میں وائس آف امریکہ (چینل )کے نمائندے کو حکومتی ترقیاتی اقدامات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
سینئر وزیر بلدیات نے کہاکہ پشاورکے ثقافتی ورثہ کاتحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں ایک اتھارٹی بھی بنائی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شہر کے تمام فلائی اور کے نیچے رنگ برنگ کے خوبصور ت پودے اور ہمارے ثقافت سے ہم آہنگ مختلف ڈئزائن بنائے جارہے ہیں جن سے نہ صرف پشاورکے عوام لطف اندوز ہونگے بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں اورشہراہوں کے توسیع کے ساتھ وتزئین وآرائش ہورہی ہے جبکہ سابقہ ادوار میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ اور گرد وغبار سے لدی ہوئی ہوتی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ رنگ روڈ کے مسنگ لنکس پرتیزی سے کام جاری ہے جبکہ چارسدہ روڈ سے ورسک روڈتک رنگ روڈ جلد ہی مکمل ہوجائے گا اسی طرح ورسک روڈ سے ناصرباغ تک روڈ کے لئے زمین خریدی جارہی ہے جس کی تکمیل سے پشاور پر ٹریفک کابوجھ مناسب حد تک کم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں سڑکوں ،گرین بیلٹس اور پودوں کو پانی دینے اوران کے دھلائی کے لئے جدیدواٹر باورز دن رات کام کررہے ہیں۔سینئر وزیر نے کہاکہ ریگہ للمہ پشاورہاؤسنگ سکیم پر کام شروع ہے جو حیات آباد سکیم سے بھی بڑی سکیم ہے جس میں ہاؤسنگ کی تمام جدید سہولیات موجودہوں گی ۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.