علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دینے آنے والوں کا تیسرے روز بھی تانتا بندھا رہا ،بلاول بھٹو دوسرے روز بھی گیلانی ہاؤس آئے
اندرون ، بیرون ممالک سے سیاسی شخصیات ، عزیز و اقارب اور دوست احباب ٹیلیفون کر کے مبارکباد دیتے رہے ،رہائشگاہ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
جمعرات 12 مئی 2016 19:21
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دینے آنے والوں کا تیسرے روز بھی تانتا بندھا رہا ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز بھی ڈیفنس آئے اور علی حیدر گیلانی سمیت خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ وقت گزارا ،اندرون اور بیرون ممالک سے سیاسی شخصیات ، عزیز و اقارب اور دوست احباب ٹیلیفون کر کے مبارکباد دیتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی تین سال بعد بازیابی کی خوشی میں ڈیفنس میں واقع گیلانی ہاؤس میں تیسرے روز بھی جشن کا سماں رہا اور پارٹی رہنماؤں سمیت سیاسی شخصیات ،عزیز و اقارب مٹھائیاں لے کر مبارکباد دینے پہنچتے رہے۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو علی حیدر گیلانی کے پہلے روز گھر پہنچنے پر مبارکباد دینے انکی رہائشگاہ ڈیفنس آئے تھے گزشتہ روز بلاول ہاؤس سے دوبارہ ڈیفنس آئے جہاں انہوں نے علی حیدر گیلانی اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ وقت گزارا ۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم کے سیاسی مشیر جام معشوق علی ،پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر میاں منظور وٹو ،انکے صاحبزادے جہانگیر وٹو سمیت دیگر پارٹی رہنمااور سیاسی شخصیات نے بھی گیلانی ہاؤس آ کر یوسف رضا گیلانی اور انکے بازیاب ہونے والے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو مبارکباد دی ۔ یوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ پر اہم شخصیات کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی ہائی انتہائی سخت رہی جبکہ پولیس موبائل بھی پیٹرولنگ کرتی رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.