غیر منافع بخش تنظیمیں مالیاتی رپورٹنگ کے قومی معیارات کی لازماً پیروی کریں ،ایس ای سی پی

جمعرات 12 مئی 2016 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے کمپنیز آرڈیننس کے تحت تشکیل شدہ غیر منافع بخش اداروں کے لئے اکاؤنٹنگ اور مالیاتی رپورٹنگ کے قو می معیارات کی پیروی کی منظوری دے دی ۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں غیر منافع بخش تنظیموں کو پابند بنا یا گیا ہے کہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان کے جاری کردہ اکاؤنٹنگ معیارات کی پیروی کریں۔

غیر منافع بخش تنظیمیں اکاؤنٹنگ اور مالیاتی رپورٹنگ کے معیارات گزشتہ سال کے محاسبہ شدہ مالی گوشوارے کی بنیاد پر تیار کریں گی۔ایس ای سی پی نے تمام غیر منافع بخش تنظیموں کے لئے لاز م قرار دیا ہے کہ وہ یکم جولائی ۲۰۱۶ اور اس کے بعد شروع ہونے والے مالی سال کے لئے اس اطلاع نامے کے تقاضوں کی پابندی کریں ۔

متعلقہ عنوان :