پاک فضائیہ کے سربراہ کی پی اے ایف کے افسران میں آپریشنل اور نان آپریشنل ملٹری اعزازات کی تقسیم

30 افسران کو ستارۂ امتیاز(ملٹری)، 16افسران کوتمغہ امتیاز(ملٹری) اور 8 افسران کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا

جمعرات 12 مئی 2016 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) پاک فضائیہ کے سربراہ نے فضائیہ کے افسرام میں آپریشنل اور نان آپریشنل ملٹری اعزازات تقسیم کیے ۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک پروقا ر تقریب میں پاک فضائیہ کے افسرا ن اورائیرمین کو قابلِ فخر خدمات پر آپریشنل اورنان آپریشنل ملٹری اعزازات دیئے گئے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں پاک فضائیہ کے 30 افسران کو ستارۂ امتیاز(ملٹری)، 16افسران کوتمغہ امتیاز(ملٹری) جبکہ 8 افسران کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔15 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری( درجہ اول) عطا کئے گئے۔ یہ اعزازات ان کو پاک فضائیہ میں ان کی بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دئیے جاتے ہیں جو کہ انہوں نے پاک فضائیہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کی ہوتی ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام ، افسران اور ائیر مین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :