ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتارکرلیا

جہلم کے رہائشی خادم حسین نے گذشتہ برسوں میں متعدد افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج ، تفتیش جار ی

جمعرات 12 مئی 2016 19:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء)ایف آئی اے اسلام آباد کی کاروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کوگرفتارکرلیاہے ۔جہلم کے رہائشی خادم حسین کو بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتارکیاگیا ۔

(جاری ہے)

ملزم نے گذشتہ برسوں میں متعدد افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے کا بندوبست کیا۔ملزم جعلی کاغذات تیار کرنے کا ماہر ہے۔ اپنے کوائف میں ردو بدل کرکے ملزم نے دوشناختی کارڈ ز حاصل کر رکھے تھے۔ ملزم اپنے ایجنٹوں کی مدد سے ملزم سادہ لوح اور معصوم لوگوں کو بیرون ملک لے جا کر ان سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔ابتدائی تفتیش سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پرایف آئی اے درج۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔