پاکستا ن کے ساتھ باہمی تجارت کے فرو غ کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے ، پاکستانی دستکاریوں کا اعلی معیار اور خوبصورتی قابل تعریف ہے ،یوکرائن کے سفیر ولودمیرکی پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے وفدسے ملاقات میں گفتگو

پاکستان اور یوکرائن میں ہینڈی کرافٹ کی تجارت کو فروغ دیا جائیگا، خورشید برلاس

جمعرات 12 مئی 2016 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) یوکرائن کے سفیر ولودمیرنے پاکستا ن اور یوکرائن میں دستکاریوں سمیت باہمی تجارت کے فرو غ کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور یوکرائن کی دستکاریوں کی دونوں ملکوں میں زبردست مانگ ہے اور اس سلسلے میں نمائشوں اور اسی نوعیت کی دیگر تقریبات کے انعقاد سے دستکاروں کی بنائی ہوئی مصنوعات کو متعارف کرانے کے مواقع میسر آئیں گے اور ان مصنوعات کی تجارت میں اضافہ ہو گا، ولودمیرلوکومو نے پاکستان ہینڈ ی کرافٹس کے وفد کی کوششوں کو بھی سراہا۔

جمعرات کو پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے صدر خورشید برلاس کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں پاکستان میں یوکرائن کے سفیر ولودمیرلوکومو سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفد میں فارن افیئرز کمیٹی پاکستان ہینڈ ی کرافٹ ایسوسی کے چیئرمین کاشف ظہیر اوروائس چیئرمین فہد برلاس بھی شامل تھے۔ یوکرائن کے سفیر نے دونوں ملکوں میں دستکاریوں سمیت باہمی تجارت کے فرو غ کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اس مقصد کیلئے پاکستان ہینڈ ی کرافٹس کے وفد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور یوکرئن کی دستکاریوں کی دونوں ملکوں میں زبردست مانگ ہے اور اس سلسلے میں نمائشوں اور اسی نوعیت کی دیگر تقریبات کے انعقاد سے دستکاروں کی بنائی ہوئی مصنوعات کو متعارف کرانے کے مواقع میسر آئیں گے اور ان مصنوعات کی تجارت میں اضافہ ہو گا۔

خورشید برلاس نے کہا پاکستان میں بین الاقوامی سطح پر دستکاریوں کی نمائش منعقد کی جائے گی جس میں مختلف ممالک شرکت کریں گے۔ انہوں نے یوکرائن کی دستکاریوں سے متعلق اداروں کو بھی شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ نمائش سے دستکاریوں کے ایک دوسرے کی تہذیب و ثقافت پر مبنی دستکاریوں کے بارے میں جاننے اور ان کی باہمی تجارت میں اہم پیش رفت ہوگی ۔

خورشید برلاس نے کہاکہ ایسوسی ایشن کے ممبران پاکستان میں دستکاروں کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے اور اس حوالے سے ہر سطح پر رابطوں کا سلسلہ جار ی ہے ۔ ملاقات کے دوران یوکرائن کے سفیر نے پاکستانی دستکاریوں کے اعلی معیار کی تعریف کی اور کہا کہ باہمی راوبط میں اضافے سے دونوں ملکوں میں موجودہ تجارتی حجم میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر یوکرائن کی دستکاریوں کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ یوکرائن کے اداروں کو پاکستان میں ہونے والی دستکاریوں کی انٹرنیشنل نمائش میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ خورشید برلاس نے اس سلسلے میں باہمی وفود کے تبادلوں کی تجویز پیش کی تاکہ باہمی تجارتی سرگرمیاں بڑھائی جاسکیں۔ ملاقات میں موجود پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین کاشف ظہیر اور وائس چیئرمین فہد برلاس نے کہا کہ پاکستان اور یوکرائن کے متعلقہ اداروں کو دستکاریوں کے فروغ کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جائے گی اور اس سلسلے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔

خورشید برلاس نے اس موقع پر یوکرائن کے سفیر کو پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کا یادگاری سوینئر پیش کیا اور یوکرائن کے سفیر کے خیر سگالی کے جذبات کو سراہتے ہوئے دونوں ملکوں میں ہر سطح پرہینڈی کرافٹ کے شعبے میں تعاون کا یقین دلایا۔