پاکستان کے مسائل کا واحد حل کرپشن کا خاتمہ ‘ انسانی ترقی میں سرمایہ کاری اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں ہے‘تحریک انصاف کو بھرپور عوامی تائید حاصل ہے‘خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں‘ پولیس کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے‘تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاری ہے اور ماحولیات کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے

عشائیے میں برطانیہ‘ امریکہ‘ فرانس‘ جاپان‘ اٹلی‘ جرمنی‘ یونان‘ رومانیہ کے سفیروں سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین کی شرکت

جمعرات 12 مئی 2016 19:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل کرپشن کا خاتمہ ‘ انسانی ترقی میں سرمایہ کاری اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں ہے‘تحریک انصاف ان مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمیں بھرپور عوامی تائید حاصل ہے‘خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں‘ پولیس کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے‘تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاری ہے اور ماحولیات کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

وہ یہاں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے یورپی سفیروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، پارٹی رہنماؤں جہانگیر خان ترین، نعیم الحق اور عبدالعلیم خان کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ عشائیے میں برطانیہ، امریکہ، فرانس، جاپان، اٹلی، جرمنی، یونان، رومانیہ کے سفیروں سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل کرپشن کا خاتمہ ‘ انسانی ترقی میں سرمایہ کاری اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ان مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمیں بھرپور عوامی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں‘ پولیس کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے‘تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاری ہے اور ماحولیات کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے غیر ملکی سفیروں کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت بھی دی۔ تقریب کے اختتام پر سینئر رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے مقتدر مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :