اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن نہیں میرا پیچھا کرنا ہے، جو بات پارلیمنٹ میں کرنا ہو گی وہ وہیں کروں گا، جو کمیشن کے سامنے کہنا ہو گا وہ کمیشن کے روبروکہوں گا، دلی خواہش ہے کہ چیف جسٹس جلد کمیشن بنائیں، میں اس کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں وزیراعظم نواز شریف کی تاجکستان سے وطن واپسی پر اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 12 مئی 2016 18:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن نہیں میرا پیچھا کرنا ہے، جو بات پارلیمنٹ میں کرنا ہو گی پارلیمنٹ میں کروں گا اور جو کمیشن کے سامنے کرنا ہو گی کمیشن کے روبروکروں گا، میری دلی خواہش ہے کہ چیف جسٹس جلد کمیشن بنائیں، میں کمیشن میں پیش ہونے کیلئے تیار ہوں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تاجکستان سے وطن واپسی پر اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جو بات پارلیمنٹ میں کرنا ہو گی پارلیمنٹ میں کروں گا اور جو کمیشن کے سامنے کرنا ہو گی کمیشن کے روبروکروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کمیشن میں پیش ہونے کیلئے تیار ہوں، میری دلی خواہش ہے کہ چیف جسٹس جلد کمیشن بنائیں اور پانامہ پیپرز کی نیب سے تحقیقات کرانے کی تجویز آئی تو اس پر فیصلہ کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن نہیں میرا پیچھا کرنا ہے، عمران خان نے شروع دن سے مجھے وزیراعظم تسلیم نہیں کیا تھا میں نے ہسپتال جا کر ان کی عیادت بھی کی تھی۔