کراچی ،سائٹ صنعتی علاقے میں رمضان کے دوران ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کافیصلہ

جمعرات 12 مئی 2016 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غلام مجتبیٰ جویو کے دفتر میں اہم اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران سائٹ صنعتی ایریا میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیاگیاجبکہ ہیٹ اسٹروک کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ریلیف کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم ڈی سائٹ غلام مجتبیٰ جویو، سیکریٹری سائٹ آغا فخر حسین، چیف انجینئر سائٹ شمس الدین سہتو، ایڈیشنل چیف انجینئر عبدالمالک بھٹی ،ڈی سی ویسٹ آصف جمیل ،چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن جنید اسمعیل ماکڈا، جاوید بلوانی ، عبدالہادی ، ایس ایس پی ویسٹ کیپٹن (ر)غلام اظفر ، ایس ایس ویسٹ ٹریفک عارف عزیز و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں صنعتی علاقے سے تجاوزات کے خاتمے ،اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب کے لیے بھی فوری اقدامات کرنے کافیصلہ کیاگیاجبکہ صنعتی علاقے سے کچرے کواٹھا کر محفوظ طریقے سے منتقل کرنے پر اتفاق ہوا اس سلسلے سائٹ لمیٹڈ کی مشینری استعمال کی جائے گی اور انتظامیہ کی جانب سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :