ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے اکیڈمی روڑ کی تعمیرکا افتتاح کیا

جمعرات 12 مئی 2016 18:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء)ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) امیر حمزہ نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی طرف جانے والی سڑک کی تعمیرکا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے افسران اور مقامی نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جن میں رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد، پلاننگ افسر محمد ناصر، چیئرمین یونین کونسل 110 شبیر احمد، نمبر دار گوپے رائے گاؤں اور مقامی لوگ بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر کہا کہ اس سڑک کی تعمیر اکیڈمی کو ایک اعلی اور معیاری ادارہ بنانے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں میں سے اہم کاوش ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ملکی اور غیر ملکی وفود کی آمد ورفت مزید آسان ہو جائے گی۔ انہوں نے مقامی نمائندوں سے مزید کہا کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے دروازے آپکی مددکے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔ بعد ازاں مقامی باشندوں نے ڈائریکٹر جنرل کے اس اقدام کو بہت سراہا۔