Live Updates

ملک بھر سے 62,651 ہزار نرسیں 72 مراکز سے تربیت حاصل کر رہی ہیں،محکمہ صحت

جمعرات 12 مئی 2016 18:15

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) ملک میں ہسپتالوں کے قیام اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر نرسوں کی زیادہ تعداد کی ضرورت ہے ، محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر سے 62 ہزار 651 نرسیں 72 سینٹرز سے ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں جن میں سے 59 پنجاب میں، 12 بلوچستان اور 19 خیبرپختونخوا میں ہیں۔ صحت کی عالمی تنظیم کے مطابق امریکا سرفہرست ہے جہاں نرسوں کی تعداد 2669603 ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بیگم لیاقت علی خان نے 1951ء میں آل نرسنگ ایسوسی ایشن قائم کی۔ سالانہ تقریباً 2 ہزار خواتین نرسنگ کی تربیت مکمل کرکے سرٹیفکیٹ حاصل کرتی ہیں جبکہ 5 فیصد نرسیں ڈگری اور ڈپلومہ کی سطح کی تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ملک میں ہسپتالوں کے قیام اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر نرسوں کی زیادہ تعداد کی ضرورت ہے۔ صرف آزاد کشمیر میں ایک ہزار نرسوں کی ضرورت ہے۔ دنیا بھر کی طرح کشمیر میں بھی نرسوں کا عالمی دن نرسوں کے حق کی جدوجہد کے نصب العین کے ساتھ منایا گیا جو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے انتھک فریضہ سرانجام دے رہی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات