سی ٹی او کی ون وے ،تجاوزات،رانگ پارکنگ کی خلاف ورزی کے خاتمے کیلئے تاجر برادری سے ملاقات

شہر میں ون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ڈی ایس پیز اضافی نفری لے سکتے ہیں،سیکٹر انچارجز سڑکوں پر ڈیوٹی کرتے ہوئے نظر آئیں،ون وے،ون ویلنگ،رانگ پارکنگ،تجاوزات اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کریں ، تاجر برادری سے مل کر تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔طیب حفیظ چیمہ

جمعرات 12 مئی 2016 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ون وے ،تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خاتمے ،قانون کی بالا دستی اور شہریوں کی مدد اور ان میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئے موثر اقدامات بارے شہر کی اہم اور مصروف مارکیٹوں کے تاجران سے خصوصی ملاقات کی ۔علاوہ ازیں انہوں نے شاہ عالم ،جین مندر،نسبت روڈاور سرکلر روڈکی مارکیٹوں کے وزٹ کے دوران مارکیٹوں میں تجاوزات ،رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کی حوصلہ شکنی کے اقدامات کیلئے تاجروں سے ملاقات بھی کی انہوں نے ایس پی سٹی ،ایس پی صدر کو ہدایت کی کہ ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین خصوصاًون وے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے کی اس سلسلے میں ٹھوس اور موثر کارروائی یقینی بنانے کیلئے ڈی ایس پیز اضافی نفری بھی لے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکٹر انچارجز اپنی شفٹ کے دوران سڑکوں پر ڈیوٹی کرتے ہوئے نظر آئیں اور تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ون وے ،ون ویلنگ ،رانگ پارکنگ ،تجاوزات اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کریں،اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی شکایت پرسیکٹر انچارج کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔سی ٹی او نے کہا کہ تمام سیکٹر انچارجز اپنے اپنے علاقوں کی تاجر برادری سے ملاقات کریں ، علاقے میں ون وے ،تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے ان کو ہمراہ لیتے ہوئے کارروائی کریں ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ یو ٹرن پر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی نہ ہونے دیں ،سیکٹر انچارجز اور پٹرولنگ افسران پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرتے نظر آئیں۔