حلقہ پی کے۔84 مٹہ سوات میں بجلی کی مد میں16 کروڑ روپے کی لاگت کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ،محمود خان
جمعرات 12 مئی 2016 18:09
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء ) خیبرپختونخواکے وزیر کھیل ،ثقافت ،آثارقدیمہ اورامور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ان کے حلقہ پی کے ۔84 میں 16 کروڑ روپے کی خطیر رقوم سے بجلی کی سہولیات فراہم کرکے عوام کو مشکلات سے چھٹکارا دلایا گیاہے جبکہ بیدرہ سمبٹ فیڈر پر بھی تعمیراتی کام جاری ہے جس سے علاقہ خوازہ خیلہ فیڈر سے دوسرے علاقے علیحدہ ہوجائیں گے۔
اس کے علاوہ دروشخیلہ اشاڑی فیڈر اوردارمئی سخرہ فیڈر پر بھی کام مکمل ہوچکاہے اوریہ علاقے شین اورفتح پورفیڈر سے علیحدہ ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ان فیڈر سے علاقے میں کم وولٹیج اوراورلوڈنگ کاخاتمہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ1 ارب روپے کے لاگت سے پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ علاقے کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ماضی کی محرومیون کاازالہ کیاجارہاہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں تحصیل مٹہ سوات کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل ومشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر موصوف نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کو درپیش تمام مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے عملی طورپر اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے علاقے کی تعمیر وترقی پر کوئی توجہ نہیں دی اور علاقے کے عوام گوناگومسائل میں مبتلاتھے ۔مگر اس کے برعکس پی ٹی آئی حکومت نے صوبے کے پسماندہ اور ماضی میں نظر انداز کیے گئے علاقوں کو ترجیح بنیادوں پر ترقی دی تاکہ ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو بھی دورجدیدکی تمام سہولیات فراہم ہوسکے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.