سعودی عرب اور ایران کے درمیان حج ویزوں کے معاملات پر مذکرات ناکام ہوگئے ہیں، ایرانی شہری رواں برس فریضہ حج ادا نہیں کرسکیں گے۔غیرملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 مئی 2016 18:00

سعودی عرب اور ایران کے درمیان حج ویزوں کے معاملات پر مذکرات ناکام ہوگئے ..

تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مئی۔2016ء) : سعودی عرب اور ایران کے درمیان حج ویزوں کے معاملات پر مذکرات ناکام ہوگئے ہیں،جس کے باعث ایرانی شہری رواں برس فریضہ حج ادا نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حج ویزوں اور حج انتظامات کے معاملات پر مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے ایران کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی شہری اگر حج کرنا چاہتے ہیں تو کسی اور ملک سے ویزے کیلئے درخواست دے سکتے۔

متعلقہ عنوان :