وزیراعظم کو سوالوں کا جواب اور حساب دینا پڑے گا۔اپوزیشن

اپوزیشن نے سات سوال اسپیکر کو بھی پیش کردیئے ہیں،وزیراعظم کے ایوان میں منتظر ہیں اور ان سے سچ کی توقع کر رہے ہیں،تسلی بخش جواب نہ ملا تو سوالوں کی تعداد بڑھتی جائے گئی،حکومت جواب دینے سے گھبرا رہی ہے کترا رہی ہے۔متحدہ اپوزیشن کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 مئی 2016 17:45

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مئی۔2016ء) :متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سوالوں کے جوب اور حساب دینا پڑے گا،اپوزیشن نے سات سوال اسپیکر کو بھی پیش کردیئے ہیں،وزیراعظم کے ایوان میں منتظر ہیں اور سچ کی توقع کر رہے ہیں۔وہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔پیپلزپارٹی اوراپوزیشن رہنماء اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم کو سوالوں کے جوابات اور حساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ارکان وزیراعظم سے مزید سوال بھی سکتے ہیں،تسلی بخش جواب نہ ملا تو سوالوں کی تعداد بڑھتی جائے گئی۔کمیشن میں سات سوال نہیں700 سوال ہونگے۔کل 4غیر سنجیدہ لوگ یہاں آئے تھے اور ہمارے سوالوں کا مختصر جواب دے کر گئے۔انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم کے تین بچوں کا نام ہے اور ان کی کمپنیوں پر کمپنیاں نکل رہی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہہم چاہتے ہیں حکومت بھی اپوزیشن کی طرح ماحول ساز گار رکھے۔حکومت جواب دینے سے گھبرا رہی ہے کترا رہی ہے۔سوال اور جواب نہیں تو پارلیمانی جمہوریت بھی نہیں۔

متعلقہ عنوان :