مزارات آمدن کا” خصوصی آڈٹ“محکمہ اوقاف نے نیا ایکشن پلان مرتب کر لیا

انتظامیہ کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور متعلقہ وزارت کو آگاہ کریں کہ یہ فنڈز کہاں خرچ ہورہے ہیں

جمعرات 12 مئی 2016 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء)مزارات سے حاصل ہونیوالی آمدن کاخصوصی آڈٹ کرنے کیلئے محکمہ اوقاف نے نیا ایکشن پلان مرتب کر لیا۔محکمہ اوقاف نے مزارات سمیت مساجد، امام بارگاہوں میں جمع ہونے والے چندے کے آڈٹ اور حساب کتاب کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو مساجد، امام بارگاہوں،مزارات میںآ نے والے چندہ کا حساب کتاب کرے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف سے وابستہ اہلکار نے آن لائن کو بتایا کہ حکومتی ہدایت پر ملک بھر میں درباروں سے حاصل ہونیوالی آمدن کے بارے میں محکمہ اوقاف نے نیا ایکشن پلان مرتب کیا ہے۔جبکہ مساجد ،امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور متعلقہ وزارت کو آگاہ کریں کہ یہ فنڈز کہاں خرچ ہورہے ہیں۔تاہم آڈٹ کروانے کا مقصداس بات کو یقینی بنانا ہے کہ امام بارگاہوں اور درباروں کی آمدن صحیح مقصد کیلئے خرچ ہو رہی ہے۔