دبئی : دبئی مرینا میں سر مایہ کا ر کے قتل کے بعد رہائشیوں پر خوف طاری

جمعرات 12 مئی 2016 17:12

دبئی : دبئی مرینا میں سر مایہ کا ر کے قتل کے بعد رہائشیوں پر خوف طاری

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء) : دبئی مرینا کی فیروز بلڈنگ میں ایک سرمایہ کار کے قتل کے بعد،فیروز بلڈنگ اور اس سے ملحقہ عمارتوں کے رہائشی اس وقت شدید خو ف کی حالت میں ہیں۔ دبئی کے ایک اخبار کا نمائند ہ آج فیروز بلڈنگ گیا اور اس نے پارکنگ میں کھڑی کار کی تصاویر اتاریں جس میں اسے مبعینہ طور پر مارا گیا. فیروز بلڈنگ کے مکینوں نے اخباری رپورٹر کو بتایا کہ اس واقعے کے بعد وہ خود کو غیر محسوس کر رہے ہیں۔

ان پر خوف کی فضا طاری ہے۔ اخباری رپورٹر نے وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں کو قاتلوں کے بارے میں پیشکی گئی پیش رفت کے بارے میں پو چھا تو انہوں نے بتایا کہ پولیس سرمایہ کار کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔ابتدائی تحقیقات میں کے مطابق قاتلوں نے ایران سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کا ر کو سر میں سات گولیاں ماری گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ پچھلے بدھ کی رات کو پیش آیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد کا ایران اور کنیڈا کا پاسپورٹ رکھتے ہیں لیکن وہ اصل میں کولمبیااور ہندوستان سے ہیں۔انہوں نے سرمایہ کار کو قتل کرنے کے لیئے گاڑی کرائے پر حاصل کی تھی۔ مقتول کو روسی ساختہ پستول سے مارا گیا تھا۔ پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ مشتبہ افراد نے مقتول کو ایسی( سالئینسر) پستول سے قتل کیا جس کی آواز نہ تھی۔ جس کے بعد اس کی نعش دبئی مرینا کے سویمینگ پول سے ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :