کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کی تفتیش پولیس کو منتقل کردی گئی

جمعرات 12 مئی 2016 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کی تفتیش پولیس کو منتقل کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کی تفتیش کا ایک مرتبہ پھر آغاز کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رینجرز کے ہاتھوں گرفتارملزم منہاج قاضی عرف اسد کو تفتیش کے لئے ایس ایچ او محمودآباد سرور کمانڈو کے حوالے کردیا گیا۔منہاج قاضی کو جیل سے 6 روزہ ریمانڈ پر محمود آباد پولیس کے حوالے کیا گیاہے ۔واضح رہے کہ شاہد حامد قتل کیس کے ایک ملزم صولت مرزا کو جرم ثابت ہونے پر مچھ جیل میں پھانسی دی جاچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :