کراچی ،اے ایس ایف کی کارروائی ،دبئی جانے والے ایم پی اے کے بھائی سے ایک لاکھ درہم برآمد

جمعرات 12 مئی 2016 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) ایئر پورٹس سکیورٹی فورس(اے ایس ایف)نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرکے دبئی جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ایک لاکھ اماراتی درہم برآمد کرلیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق نوابزادہ ریحان چانڈیو نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے سکس زیرو نائن سے دوبئی جارہا تھا جب ان کی تلاشی لی گئی تو ان سے ایک لاکھ اماراتی درہم برآمد ہوئے قانون کے مطابق کسی بھی مسافر کو10ہزار ڈالر یا اس کے مساوی کرنسی بیرون ملک لے جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوابزادہ ریحان چانڈیو پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی غیبی خان چانڈیو کے بھائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :