سندھ ہا ئی کورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس احمد قائم خانی کی زر ضمانت واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی

جمعرات 12 مئی 2016 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) سندھ ہا ئی کورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس احمد قائم خانی کی زر ضمانت واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی جانب سے درخواست دائر میں موقف اختیار کیا گیا کہ میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہورہا ہوں اور مقدمے کا سامنا کررہا ہوں لہٰذامیری زرضمانت واپس کی جائے ۔سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں ڈاکٹرز عاصم کیس کے شریک ملزم انیس قائم خانی کی زر ضمانت واپس کرنے کی درخواست منظورکرلی۔عدالت نے ایک لاکھ روپے زر ضمانت واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :