12مئی پاکستان کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے،مولا بخش چانڈیو

جمعرات 12 مئی 2016 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ 12مئی پاکستان کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے ۔

(جاری ہے)

سانحہ 12مئی کو 9سال مکمل ہونے پر جمعرات کو جاری اپنے بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ 12 کو ایک آمر نے طاقت دکھانے کی کوشش کی اور نیست و نابود ہوگیا۔ 12 مئی کے شہیدوں کے لہو سے جلنے والے چراغ آج بھی روشن ہیں۔انہوں نے کہا کہ 12 مئی کو طاقت دکھانے والے آج مکافات عمل کا شکار ہیں۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی نے 12 مئی کو بھی جمہوریت کا دفاع کیا اب بھی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :