آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے پولیس کارکردگی کا جائزہ

جمعرات 12 مئی 2016 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں جمعرات کو ایک اجلاس کی صدارت کے دوران صوبے میں قیام امن کے حوالے سے اختیار کردہ پولیس اقدامات ، پولیو ڈراپس مہم سمیت عوام کے جان و مال کی سلامتی سے متعلق پولیس کنٹی جینسی پلان ، جرائم کے خلاف جاری ٹارگٹیڈ آپریشنز اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا اور مذید ضروری احکامات دیئے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ جرائم کے خلاف ٹارگٹیڈ آآپریشنز اور نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کے لیئے پولیس آپریشنل ، انویسٹی گیشن اور دیگر شعبہ جات مربوط اور موثر اقدامات کے ضمن میں اپنی انفرادی و اجتماعی کارکردگی کو ہر سطح پر غیر معمولی بنائیں اور تمام تر پیشہ ورانہ امور میں غیر جانبدارانہ اقدامات کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ ، ذوالفقار لاڑک ، ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی عمران یعقوب منہاس ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم شیخ ، اے آئی جی ایڈمن عدیل احمد چانڈیو ، ایس پی سیکیورٹی سی پی او ودیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :