شارجہ: رات کی تاریکی میں ٹیکسی ڈرائیوروں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

جمعرات 12 مئی 2016 16:42

شارجہ: رات کی تاریکی میں ٹیکسی ڈرائیوروں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء) : شارجہ پولیس نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ٹیکسی ڈرائیوروں کو لوٹنے والے دو چوروں کو گرفتار کر لیا۔ مشتبہ چور وں کے طریقہ واردات کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ ملزمان رات کو کسی بھی ٹیکسی میں سوار ہوتے اور اپنی ۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ جاتا جبکہ دوسرا پیچھے والی سیِٹ پر ۔ جب ،ملزمان اپنی بتائی گئی جگہ پہنچتے تو پیچھے بیٹھا ملزم ڈرائیور کو دبوچ لیتا جبکہ دوسرا اسکا بٹوہ نکال لیتا تھا۔ پولیس نے نگرانی کے بعد دونوں ملزمان کو ان کے ٹھکانے سے گرفتار کیا ۔ دورانِ تفتیش مذکورہ ملزمان نے اپنی چوری کی واداتوں کا اعتراف بھی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :