علی حیدر گیلانی کی بازیابی اہم پیش رفت ہے۔ افغانستان پر چار ملکی رابطہ گروپ کا اجلاس جلد ہوگا، طور خم بارڈر پر معاملات ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 16:31

علی حیدر گیلانی کی بازیابی اہم پیش رفت ہے۔ افغانستان پر چار ملکی رابطہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء) :ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی اہم پیش رفت ہے، علی حیدر گیلانی کو امریکی اور افغان فورسز نے مشترکہ آپریشن میںبازیاب کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکام نے ہمارے سفیر کی موجودگی میں علی حیدر گیلانی کو حوالے کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان پر چار ملکی رابطہ گروپ کا اجلاس رواں ماہ ہو گا، اس معاملے پر چاروں ممالک اپنے طور پر کام کر رہے ہیں، افغان طالبان سے ساتھ مذاکرات کوئی آسان معاملہ نہیں، انہوں نے کہا کہ بارڈر کراسنگ کا مسئلہ پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ہے۔

طور خم سرحد پر معاملات مزید ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاک افغان ملٹری حکام اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔ نفیس زکریا نے مزید بتایا کہ مطیع الرحمان کی پھانسی پر بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، جس پر بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو مطیع الرحمان کی پھانسی پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔