دبئی: تارکین وطن ملازمین کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں کام کرنے کی اجازت : تجویز زیرِ غور

جمعرات 12 مئی 2016 16:19

دبئی: تارکین وطن ملازمین کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں کام کرنے کی ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء) : ملٹی لیٹرل فورم فار لیبر سینڈنگ اینڈ ریسونگ کے موقع پر ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ ملازمین کو ایک کمپنی کو چھوڑ کر دوسری کمپنی میں کام کرنے کی اجازت دینے کی تجویز پر غور کیا جا رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس کی بڑ ی وجہ یہ ہے کہ کمپنیوں کو افرادی قوّت کی کمی کو دور کرنے کے لیئے مقامی مارکیٹ سے سے ہی افرادی قوت مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسکو نہ صرف متحدہ عرب امارات میں بلکہ گلف کارپوریشن کونسل (جی سی سی) میں بھی لا گو کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تجویز کے مطابق ایک ورچوّل مارکیٹ بنائی جائے گی جس میں مختلف قومیعتوں کے ہنر مند افراد کے بارے میں معلومات، تا کہ کمپنیاں اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اور ان کو افرادی قوت مقامی مارکیٹ سے ہی مل جائے۔

دبئی: تارکین وطن ملازمین کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں کام کرنے کی ..