چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیرکے تمام متعلقہ اداروں کو میر پور ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے احکامات جاری

جمعرات 12 مئی 2016 16:19

میر پور۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے میر پور ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت کے اندر تکمیل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔یہ بات انہوں نے مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان ،میر پور ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمشنر میر پور ڈویژن راجہ امجد پرویز علی خان،ڈی آئی جی میر پور رینج سردار گلفراز خان،ایس ایچ چوہدری امجد اقبال،ایس ایس پی عرفان سلیم کے علاوہ ضلع کوٹلی اور بھمبر کے حکام نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں چیف سیکرٹری نے تمام متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔انہوں نے میونسپل کارپوریشن ،میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی،پی ڈبلیو ڈی سمیت دیگر مقامی شہری اداروں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کورواں مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔