میر پور،آزاد جموں و کشمیر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم 16 مئی سے شروع ہو گی

جمعرات 12 مئی 2016 16:13

میر پور۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) آزاد جموں و کشمیر میں 3 روزہ انسداد پولیوقومی مہم 16 مئی سے شروع ہو گی۔محکمہ صحت زرائع کے مطابق18 مئی تک جاری رہنے والی مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے تقریبا 7 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

جس کے لئے میر پور ،مظفرآباد ،ہٹیاں ،نیلم ویلی،کوٹلی ،باغ ،بھمبر، سدھنوتی ،حویلیاں اور راولا کوٹ سمیت آزاد جموں و کشمیرکے 10 اضلاع میں 236 موبائل پیرا میڈیکل ٹیمیں گھر گھر جا کر ، 345 فکسڈسنٹرزہسپتالوں ،دیہی وبنیادی مراکز صحت اور132 ٹرنزٹ پوائنٹس بس و ویگن سٹاپ اور دیگر پبلک مقامات پرقائم کئے گئے ہیں ۔

محکمہ صحت کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں گزشتہ 10 سالوں سے پولیو کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :