علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ”فاصلاتی نظام تعلیم“ پر دو روزہ عالمی کانفرنس کل شروع ہوگی

جمعرات 12 مئی 2016 15:30

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ”فاصلاتی نظام تعلیم“ پر دو روزہ عالمی کانفرنس کل جمعہ کو صبح 9 بجے یونیورسٹی کے ڈبلیو ایم ذکی آڈیٹوریم میں شروع ہوگی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی تقریب کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں فاصلاتی نظام تعلیم پر قومی پالیسی مرتب کی جائے گی۔ کانفرنس میں مختلف ممالک کی فاصلاتی نظام تعلیم کی حامل جامعات کے ماہرین تعلیم اور سربراہان شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا بھر میں دوسری اور ایشیاء ریجن میں فاصلاتی نظام تعلیم کی سب سے پہلی یونیورسٹی ہونے کا اعزاز رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے قومی پالیسی کی تشکیل میں کلیدی کردارادا کرنے کی اہلیت اور خواہش رکھتی ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ فاصلاتی نظام تعلیم پر قومی پالیسی مرتب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو روزہ کانفرنس میں مرتب کی جانے والی سفارشات منظوری اور نفاذ کے لئے وفاقی حکومت کو ارسال کی جائیں گی۔ فاصلاتی نظام تعلیم پر قومی پالیسی غیر رسمی نظام تعلیم کے تعلیمی نیٹ ورک کی توسیع اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم مدد گار ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :