ایف بی آر نے سال2015 کی اے ٹی ایل لسٹ جاری کر دی

جمعرات 12 مئی 2016 15:29

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سال2015 کے متحرک ٹیکس اداکرنے والوں(ایکٹیو ٹیکس پیئر)کی فہرست(اے ٹی ایل) جاری کر دی،اے ٹی ایل 2015 میں ان کمپنیوں،ایسوسی ایشنز،افراد کے نام، ان کے شناختی کارڈز یا رجسٹریشن نمبرزاور این ٹی این نمبرز دیئے گئے ہیں جنہوں نے گذشتہ سال ٹیکس ریٹرنز فائل کئے تھے۔

(جاری ہے)

اس نئی اے ٹی ایل فہرست میں ان کے نام شامل نہین کئے گئے جنہوں نے 2014 میں ٹیکس ریٹرنز فائل کیں لیکن گذشتہ سال ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے میں ناکام رہے۔ایسے افراد کو نان فائلر تصور کیا گیا ہے اور وہ انکم ٹیکس بڑھائے گئے ودھ ہولڈنگ ٹیکس ریٹس یا شرح کے ساتھ ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :