عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘چوہدری محمدسرور
جمعرات 12 مئی 2016 15:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کی ”خام خیالی“ہی انکی سیاسی موت ثابت ہوگی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ ہی حکمرانوں کی اصل پہچان بن چکی ہے‘کر پٹ حکمرانوں نے ملک کو کر پشن کا ”گڑھ “بنادیا ہے ‘حکمران نااہلیوں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ْعمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘20مئی کو تحر یک انصاف کا فیصل آباد میں تاریخی اور شاندار جلسہ ہوگا ملکی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف اور عمران خان کے پاس ہے۔
جمعر ات کے روز گفتگو کرتے ہوئے سا بق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ والے ہمیشہ کیلئے اقتدارمیں رہنے کے خواب دیکھ رہے مگر انکو ایک بات یاد رکھنا چاہیے کہ انکو انکی یہی خام خیالی ہی اقتدار کے ایوانوں سے ہمیشہ کیلئے باہر نکال دیں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام تحریک انصاف اور عمران خان کی پا لیسوں کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں او ر تبدیلی کی جنگ میں تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اس لیے دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک کو چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا وعدہ کیا مگر آج انکے اقتدار میں تین سال ہو رہے ہیں لیکن اسکے باوجود ملک میں بدترین لوڈشیڈ نگ جاری ہے جسکی وجہ سے عوام آج لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاج کر نے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ20مئی کو تحر یک انصاف کا فیصل آباد میں تاریخی اور شاندار جلسہ ہوگا اور چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان اہم خطاب کر یں گے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.