Live Updates

عمران خان نے بنوں میں صحت ، تعلیم او ر پولیس کے محکموں میں بہتری نہ آنے کی وجہ خود ہی بیان کر دی

جمعرات 12 مئی 2016 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے بنوں میں صحت ، تعلیم او ر پولیس کے محکموں میں بہتری نہ آنے کی وجہ خود ہی بیان کر دی۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر پیغام میں چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان نے کہا کہ بنوں جلسے کے دوران جب لوگوں سے پوچھا کہ کیا وہ پولیس اور صحت کی سہولتوں میں کوئی بہتری دیکھ رہے ہیں تولوگوں نے جواب دیا کہ وہ پولیس اور صحت میں کسی قسم کی امپروومنٹ نہیں دیکھ رہے۔

عمران خان نے کہا کہ عوام کے جواب پر انہوں نے وزیر اعلی پرویز خٹک سے وجہ دریافت کی توا نہوں نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ آئی ڈی پیز نے بنوں کا رخ کیا ہے اوربنوں کی آبادی ایک ماہ میں دوگنی ہو گئی ہے جس وجہ سے بنوں میں سہولتیں فراہم کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور سہولتیں فراہم کرنے میں مزید وقت لگے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات