برازیلین صدر کو چھ ماہ کے لیے عہدے سے معطل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 14:50

برازیلین صدر کو چھ ماہ کے لیے عہدے سے معطل کر دیا گیا

برازیل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء): برازیلین سینیٹ میں صدر کے مواخذے کی تحریک منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برازیلین سینیٹ نے صدر روزیف کے مواخذے کی تحریک منظور کرلی ہے جس کے بعد صدر کو 6 ماہ کے لیے ان کے عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک پر 20 گھنٹے بحث جاری رہی جس کے بعد 22 کے مقابلے میں 55 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ جس کے بعد صدر روزیف کو 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق برازیلین صدر کے مواخذے کی تحریک کی منظوری کے بعد نائب صدر نے حکومت کی باگ دوڑ سنبھال لی ہے۔