پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام شہداء کراچی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعرات 12 مئی 2016 14:43

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء ) پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام شہداء کراچی 12مئی 2007کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین مقصود بٹر ممبر پاکستان بار کونسل ، رانا انتظار ممبر پنجاب بار کونسل ، محمد مدثر چوہدری کوآرڈی نیٹرپاکستان بار کونسل ، چوہدری وسیم کھٹانہ، چوہدری غلام مجتبی ، حسیب اسامہ، شاہد نعیم ، ارشاد گجر، عدنان روف، رانا عمران ، فرخ، ہمایوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے وکلاء قانون اور انصاف کی بالا دستی کی خاطر 12مئی 2007کے شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں او ر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ وکلاء عدل ،انصاف اور جمہوریت کی خاطر نہ تو ماضی میں پیچھے ہٹے ہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہو گا بلکہ یہ وکلاء تحریک ہی کے ثمرات ہیں کہ آج ملک میں جمہوریت کا دور دورہ ہے اور اب کسی طلع ازماں کو جمہوریت و جمہوری حکومت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں ہو گی، مقررین نے کہا کہ تمام وکلاء آج 12مئی کو شہید ہونے والے وکلاء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو ایسا عبرت کا نشان بنایا جائے کہ آئندہ کسی کوا یسا کام کر نے کی جرات نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :