جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر مطیع الرحمن نظامی کی لاہور ہائیکورٹ میں غائبانہ نماز جنازہ ، وکلاء کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعرات 12 مئی 2016 14:43

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء ) پاکستان سے محبت کے جرم میں سزائے موت پانے والے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر مطیع الرحمن نظامی کی لاہور ہائیکورٹ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی، غائبانہ نماز جنازہ میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد وکلاء نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر مطیع الرحمن نظامی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت عالمی قوانین کا مذاق اڑا رہی ہے جس پر عالمی برادری کی خاموشی کسی المیہ سے کم نہیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں کا قصور وطن سے محبت ٹھہرایا گیا جو قابل مذمت ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو سفارتی سطح پر بنگلہ دیشی سے احتجاج کرنا چاہئیے اور عالمی سطح پر اپنے موقف کو واضح کرنا چاہیے۔