پشاور میں ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ‘ مزید پولیس اہلکار جاں بحق

جمعرات 12 مئی 2016 14:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) پشاور میں ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ‘ تازہ واقعہ میں پولیس اہلکار کو دن دہاڑے گولی مار کر جاں بحق کر دیا گیا پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب پشاور کے علاقے یکہ توت میں آفرید آباد کے مقام پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

یکہ توت پولیس سٹیشن کے انچارج سبز علی خان نے بتایا کہ ٹریفک وارڈن آفتاب خان گھر سے نکل کر ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ رحمان بابا مقبرے کے قریب مسلح افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔

انھوں نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :