بولان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد شدید زخمی

جمعرات 12 مئی 2016 14:15

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) بولان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق بولان کے علاقے میں اعظم خان نامی شخص اپنے بیٹے اور ایک ساتھی کے ہمرا جارہا تھا کہ ان کا پاوں بارودی سرنگ پر آگیا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا اور تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کی آواز سن کر لیویز حکام فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈھاڈراہسپتال منتقل کردیاجہاں تینوں کی حالت شدید تشویشناک بتائی جاتی ہے۔لیویز اہلکاروں نے جائے حادثہ سے شواہد جمع کرنے شروع کردیے ہیں ‘ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :