بلوچستان حکومت نے خراب گندم کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 12 مئی 2016 14:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) بلوچستان حکومت نے خراب گندم کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کیلئے خریدی گئی گندم کو خراب کرنے والے افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا اور وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم نے ذمہ داروں کیخلاف انکوائری شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے مختلف گوداموں میں گندم کی 1لاکھ 80ہزاربوریاں خراب ہونیکاانکشاف ہواتھا،گندم کی بوریاں 2010سے2013کے دوران خریدی گئی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ گندم پڑے پڑے خراب ہوگئی تھی جس کے بعد خبر منظر عام پر آئی اور انسپکشن کے بعد گندم کو انسانی صحت کیلئے مضرقراردیدیاگیاتھا ‘ اب خراب گندم کو محکمہ امور حیوانات کے حوالے کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے تاہم آج تک اس کے ذمہ داروں کا تعین نہیں ہو سکا ۔ سرکاری ذرائع نے واضح کیا کہ بلوچستان حکومت نے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کوانکوائری کاٹاسک دیدیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :