مظفرآباد‘گرمی شروع ہونے سے پہلے ہی واٹر سپلائی اپر چھتر نے عوام کو پانی کی سہولیات سے محروم کر دیا

جمعرات 12 مئی 2016 14:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء)گرمی شروع ہونے سے پہلے ہی واٹر سپلائی اپر چھتر نے عوام کو پانی کی سہولیات سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق واٹر سپلائی اپر چھتر نے سنڈگلی‘دولت کالونی‘حیات آباد‘وارڈ نمبر 1امبور و دیگر وارڈ میں ں پانی کی سپلائی تین دن سے بند عوام کو پانی کے عذاب میں دھکیل دیا پانی سٹاک ہونے کے باوجود واٹرسپلائی اپر چھتر نے لوگوں کے ساتھ کھیل شروع کر دیا بھاری پیسوں کے عوض پانی پرائیوٹ ٹینکرز کے ذریعے فروخت کیا جانے لگا اہل محلہ سنڈگلی ‘حیات آباد‘دولت کالونی‘امبور وارڈ 1کی عوام پانی کی بوند بوند کی ترسنے لگے عوام نے کہاکہ کہا کہ گزشتہ تین روز سے پانی بند ہے صبح منہ دھونے کیلئے پانی تک نہیں ملتا جبکہ واٹر سپلائی والے پانی پرائیوٹ فروکت کر رہے ہیں عوام علاقہ نے کہا اگر ہمارے ساتھ یہی سلوک کیا گیا تو چھتر واٹر سپلائی کا گھراوٴ کیا جائے گا اور جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہو گی-