پیپلز پارٹی میرا اوڑھنا بچھونا ہے، میراتعلق پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے ہے‘راجہ الیاس خان

جمعرات 12 مئی 2016 14:11

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) چیئرمین نیلم ویلی ڈویپلمنٹ بورڈ راجہ الیاس خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میرا اوڑھنا بچھونا ہے، میراتعلق پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے ہے مجھ سے وفاداری کا پوچھنے والے اپنے قد کاٹھ کا اندازہ کرلیں،سیاست عزت وقار اور ویژن کا نام ہے، پارلیمانی بورڈ کے سامنے اپنا مقدمہ پوری قوت اور دلیل سے رکھا، چوکوں چراہوں میں تبصرے کرنے والا نہیں ہوں جب بھی کسی سے بات کی پوری قوت کے ساتھ سامنے آکر بات کی، مودی کے ایجنٹوں کا آخری دم تک پیچھا کریں گے، شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین نیلم ویلی میں مودی کے ایجنٹوں کے نمائندوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نیلم ویلی کی حق حکمرانی کا اہل صرف نیلم کاباسی ہی ہوسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں پی پی کے ٹکٹ سے وابستہ ہوں جسے بھی پارلیمانی بورڈ ٹکٹ دے چلہانہ سے تاؤبٹ تک اسکی الیکشن مہم بھرپور انداز میں چلائیں گے-