وزارت امور کشمیر کشمیریوں کا وائسرائے کاکردار دا کررہا ہے‘وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعرات 12 مئی 2016 14:10

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء ) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، نے کہاکہ پاکستان ہماری منزل ہے قیام پاکستان کے لئے ہمارے آباؤاجداد کی لازوال قربانیاں ہیں ،کشمیر کونسل ریاست کا ادارہ ہے وزارت امور کشمیر کشمیریوں کا وائسرائے کاکردار دا کررہا ہے اور ریاستی ادارے کو ریاست کے خلاف استعمال کررہا ہے ہمیں کسی مانیٹر کی ضرورت نہیں، ہمارے ترقیاتی فنڈز روک کر ہمیں پاکستان سے دور کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، برجیس طاہر ہم سے پاکستانی ہونے کا سرٹفیکیٹ نہ مانگے ، ہم وفاق سے بھیک نہیں بلکہ اپنا حق مانگتے ہیں ، کشمیر کے وسائل سے پاکستان استفادہ کررہا ہے لیکن کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیا جاتا، 1974ء کے ایکٹ میں ترمیم کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی حمائت سے اسمبلی سے قراردار منظور کی ، وزیر اعظم پاکستان اسکے راستے میں رکاؤٹ ڈال رہے ہیں ، ہم پر کرپشن کا الزم لگانے والوں کو شرم آنی چائے قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ پانچ سالوں میں کرپشن کی گی ہوتو ماں ، بیٹی، اور بہن کا گوشت کھایا ہو، 10ارب روپے ٹوٹل دیے جاتے ہیں ان پر کیا کرپشن کر سکوں جس سے ملازمین کی تنخواہیں تک پوری نہیں ہوتیں، ترقیاتی فنڈز پر بھی کٹ لگادیا جاتا ہے، ریاست کے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے حاصل ہونے والی آمدنی پر سے تجوریاں بھری جارہی ہیں ، برجیس طاہر کی طرف سے کشمیر کونسل کے فنڈز کی بندر بانٹ کے لیئے 40فیصد کمیشن کی آفر ہوئی لیکن جوتے کی نوک پر ٹھکرا دی ، اب آذاد حکومت کو بائی پاس کررکے ڈائریکٹ ،سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے،کشمیر کونسل کے فنڈز کومسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، فاروق حیدر خان اور ان کی ٹیم ہمارے جذبات سے نہ کھیلے اگر ہم نے رازوں پر سے پردہ اٹھا دیا تو شاید ان کا میدان سیاست میں نکلنا مشکل ہوجائے پانچ سالہ دور اقتدار ماضی کے چالیس سالوں پر بھاری ہے ، آزاد کشمیر میں میڈیکل کالجز، یونیورسٹیاں ، سائنس کالج، ٹیکنیکل کالج، ویمن یونیورسٹی، کیڈٹ کالج، ملٹری کالج کا قیام ، تاریخی تعلیمی پیکج، ہیلتھ پیکج، رابطہ سڑکوں کی تعمیر، بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اقدامات سمیت دیگر ریکارڈ قائم کئے، جوکہ تاریخ کا حصہ ہیں ، جب ہم نے میڈیکل کالج قائم کئے تو طعنے مل رہے تھے کہ یہ ناکام ہیں لیکن الحمداللہ آج ان میڈیکل کالجوں سے سالانہ درجنوں ڈاکٹرز کی کھیپ نکل رہی ہے ، آزاد کشمیر بار کونسل کے مسائل حل کریں گے وکلاء اور ہمارا چولی دامن کا ساتھ ہے وکلاء میرا قبیلہ ہے ، الحمد اللہ پیپی کے پارلیمانی بورڈ میں اسی فیصد نمائندگی وکلاء کو حاصل ہے نیلم آٹھمقام اور شاردہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کی جائے گی بارومز کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے، وکلاء کے لئے رہائشی کالونیوں کی تعمیر کی جائینگی وکلاء معاشرے کا آئنہ ہیں قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے ،آزاد کشمیر کی عدلیہ نے ہمیشہ میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا ، کالے کوٹوں والے قانون کے محافظ بنیں ، ان خیالات کا اظہار چوہدری عبدالمجید نے ڈسٹرکٹ بار نیلم کی تقریب حلف برداری سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے سیاحت کی ترقی کے لئے ٹور ازم کا فروغ حکومت کی زمہ داری ہے جو حکومت اپنی زمہ داریاں نبھا رہی ہے ، پرائیویٹ سیکٹر کو گیسٹ ہاؤسز کی رجسٹریشن اور انتظامیہ کو تعاؤن کرنا از حد ضروری ہے وزیر اعظم نے ڈسٹرکٹ بار نیلم کے لئے 10لاکھ روپے اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے آفس میں فرنیچرز کے لئے01لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ، تقریب سے وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر ایڈووکیٹ، وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، صدر بار نواب خان مغل ایڈووکیٹ، سیکرٹری بار امجد حسین لون ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ، وزیر اعظم نے نیلم بار کی نومنتخب انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :