آئندہ مالی سال میں اقلیتوں کی ترقی کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے ‘ خلیل طاہر سندھو

جمعرات 12 مئی 2016 14:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ محکمہ اقلیتی امور کے قیام کا مقصد اقلیتوں کے مسائل کا حل اور ملکی ترقی میں ان کے فعال کردار کو یقینی بنانا ہے ۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں محکمانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے متعدد ٹھوس عملی اقدامات کئے ہیں اور بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف شعبوں کی ترقی خصوصا تعلیم ، زراعت ، صحت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی فوکس کر رہی ہے ۔مستحق طلباء کے لئے تعلیمی وظائف کا اجراء نہایت خوش آئند ہے ۔خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ خواتین کے کردار کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اقلیتی خواتین کو ٹیوٹا کے ذریعے مختلف فنون کی تربیت دی جا رہی ہے نیز اقلیتوں کے لئے سرکاری ملازمتوں میں 5فیصد مستقل کوٹے سے نوجوانوں کے روز گار کا مسئلہ حل ہوا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں اقلیتوں کی ترقی کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :