Live Updates

کمزور اور طاقتور کے لئے الگ قانون ہو تو قومیں برباد ہو جاتی ہیں، عمران خان

جمعرات 12 مئی 2016 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ایک ہی قانون ہونا چاہئے تاکہ امیر غریب کے لئے فرق نہ ہو کمزور اور طاقتور کے لئے الگ الگ قانون ہو تو قومیں برباد ہو جاتی ہیں پانامہ لیکس میں اتنا کچھ آنے کے بعد نیب حرکت میں کیوں نہیں آ رہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جمعرات کے روز اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے جو بھی قانون کو توڑے بلاتفریق امیر ہو یا غریب اس کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا نہیں ہے کمزور اور طاقتور کے لئے الگ قانون ہو تو قومیں برباد ہو جاتی ہیں پانامہ لیکس کے معاملے پر نیب کا خاموش رہنا حیران کن ہے نیب کو اپنا فرض ادا کرنا ہو گا اگر پانامہ لیکس پر چیئرمین نیب نے کوئی کاررائی نہیں کی تو یہ جرم ہے نیب کو بلاتفریق ہو کر ایکشن لینا ہو گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :