دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن15مئی کو منایا جائے گا

جمعرات 12 مئی 2016 13:46

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن15مئی کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدعوام میں خاندانوں کی اہمیت،خاندانی زندگی کے متعلق شعور و آگہی اور اس کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

خاندانوں کے عالمی دن کے حوالے سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں سیمینارز،ریلیاں مذاکرے اور سمپوزیم منعقد ہوں گے جس سے خطاب کے دوران مقررین مشترکہ خاندانی نظام کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالیں گے۔