مزاح نگار سیّد ضمیر جعفری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے سترہ برس بیت گئے

جمعرات 12 مئی 2016 13:45

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) اردو کے نامور شاعر اور مزاح نگار سیّد ضمیر جعفری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے سترہ برس بیت گئے ان کی 17ویں برسی 12مئی جمعرات کو خاموشی سے گزر گئی ۔سیّد ضمیر جعفری یکم جنوری 1916ء کو ضلع جہلم میں پیدا ہوئے ان کا اصل نامسیّد ضمیر حسین تھا ۔

(جاری ہے)

تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے بطور صحافی عملی زندگی کا آغاز کیابعدازاں انہوں نے فوج میں شمولیت اختیار کر لی اور اور میجر کے رینک پر پہنچ کر ریٹائر ہوئے۔

سیّ ضمیر جعفری کا شمار اردو کے اہم مزاح گو شاعروں میں ہوتا ہے ان کے شعری مجموعہ جات میں ” ضمیر ضرافت ،نشاط تماشا،کارزار،لہو ترنگ،ما فی الضمیر،مسدس بے حالی،،ضمیریات ،قریہ جاں “ قابل ذکر ہیں ۔ ان کی کئی نثر نگاری پر مشتمل کتابیں بھی شائع ہوئیں۔1984ء میں انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطاء کیا۔سیّد ضمیر جعفری 12مئی1999ء کو نیویارک میں انتقال کر گئے تھے وہ راولپنڈی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :