جماعت الدعوتہ کی اپیل پر ملک بھرمیں کل مولانا مطیع الرحمن نظامی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

جمعرات 12 مئی 2016 13:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) جماعت الدعوتہ کی اپیل پر آج جمعہ کو ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام جماعت اسلامی کے امیر مولانا مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دےئے جانے کے حوالے سے خطبات دینگے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مسجد شہداء مال روڈلاہور سمیت مختلف شہروں میں ادا کی گئی نماز جنازہ کے اجتماعات میں جماعت الدعوتہ کے مرکزی قائدین ،علماء کرام، اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی انکا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں محبان پاکستان، جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیوں پر ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر حکومتوں پر دباؤ بڑھانا چاےئے کہ وہ اس ظلم بر بریت پر خاموشی اختیا ر نہ کر ے بلکہ اور آئی سی اور سلامتی کونسل سمیت تمام فورمز پر معاملہ اٹھائے