سید علی گیلانی کا مطیع الرحمان کو پھانسی دینے کے خلاف شدید احتجاج

جمعرات 12 مئی 2016 13:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) سید علی گیلانی نے امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کو تختہ دار پر چڑھانے پر اپنے گہرے صدمے اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں آج جمعتہ المبارک کو نماز کے بعد دعائے مغفرت اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش عملاً بھارت کا ایک صوبہ بن گیا ہے اور عوامی لیگ سربراہ حسینہ واجد بھارت کی ڈکٹیشن پر اسلام پسند لوگوں کے خلاف برسر جنگ ہو گئی ہے گیلانی نے کہاکہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے لیڈروں کو اسلام اور پاکستان کے ساتھ محبت کی سزا دی جا رہی ہے اور حکومت پاکستان کی یہ اخلاقی ذمہ داری بنتی ہ کہ وہ اس ظلم کو ناانصافی کے خلاف ہر ممکن طریقہ سے آواز اٹھائے اور اس سنگین مسئلے کو مسلم ممالک کی آرگنائزیشن او آئی سی کے فورم پر بھی زیر بحث لانے کی کوشش کرے کشمیری راہنما نے امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہید عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک وسیع النظرف اور دانشور قسم کے آدمی تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی تبلیغ کرنے اور ایک عادلانہ نطام کے قیام کی کوششوں میں گزار دی ۔