پشاور،خیبر پختونخوا پی کے 8میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

جمعرات 12 مئی 2016 13:40

پشاور۔12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء)خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 8 پشاور میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہو گئی جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے جاری رہے گی ، مسلم لیگ(ن)‘پی ٹی آئی ، جے یو آئی اورپیپلز پارٹی کے امیدوار مدمقابل ہیں ۔ پی کے 8 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ارباب اکبر حیات کی وفات کے بعد خالی ہوئی ہے ، شہربھر میں ہائی سیکورٹی ، داخلی و خارجی راستوں پر پولیس تعینات ، ریزرو فورس الرٹ ہے، پشاور کے صوبائی حلقے پی کے 8 کے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ۔

(جاری ہے)

انتخابی میدان میں مسلم لیگ (ن)‘پی ٹی آئی ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار وں سمیت 15امیدوار مدمقابل ہیں‘تمام اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ارباب محمدوسیم خان ‘جمعیت علماء اسلام (ف) کے آصف اقبال داؤدزئی ‘اے این پی کے اعجاز احمد‘ پی پی پی کے ملک طہماش خان اور پی ٹی آئی کے شہزاد خان کے درمیان ہے‘حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔ 98 پولنگ سٹیشنز میں سے 40 کو انتہائی حساس ، 47 کو حساس جبکہ 11 کو نارمل قرار دیا گیا ہے ۔ پولنگ سٹیشنزکی حفاظت کے لئے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔