جامع پشاور کے نیوگرلز ٹرائبل ہاسٹل کی تزئین وآرائش مکمل

جمعرات 12 مئی 2016 13:37

پشاور۔12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء)پشاور یونیورسٹی کے نیوگرلز ٹرائبل ہاسٹل کی تزئین وآرائش کاکام مکمل ہوگیا‘ تزئین وآرائش کاکام 15ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوا اور اسے ایک سال کے قلیل عرصے میں مکمل کرلیاگیاہے‘ نئی بلڈنگ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رسول جان نے ایک منعقدہ تقریب میں کیا‘ انہوں نے اس موقع پر بلڈنگ کے مختلف حصوں کا دورہ کیااور کئے جانے والے معیاری کام کی تعریف کی۔